تازہ ترینخبریںدنیاسیلاب

امریکا میں سیلاب زدگان کے لیے بڑی فنڈ ریزنگ، 3 گھنٹے میں ایک ملین ڈالر

امریکا میں سیلاب زدگان کے لیے ایک بڑی فنڈ ریزنگ میں محض 3 گھنٹے کے اندر ایک ملین ڈالر جمع ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ہیوسٹن میں الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں میئر سلوسٹر ٹرنر نے بھی شرکت کی

ارکان کانگریس شیلا جیکسن لی اور ایل گرین نے تقریب کے شرکا کو پاکستان میں سیلاب کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ شیلا جیکسن نے کہا بائیڈن انتظامیہ نے مزید 20 ملین ڈالرز امداد کی منظوری دی ہے۔

پاکستانی نژاد امریکی تاجر سید جاوید انور نے سیلاب زدگان کے لیے 2 لاکھ ڈالر عطیہ کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button