تازہ ترینخبریںپاکستان

سیلابی پانی کو کنٹرول کرنے کے لئےنئے ڈیمز بنانا ہونگے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی میں ہماراحصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، دوسرے ممالک کی وجہ سےپاکستان کو اس کی قیمت چکانا پڑرہی ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقے دادو کا دورہ کیا اور ریلیف و میڈیکل کیمپوں میں متاثرین کے ساتھ وقت گزارا۔

پانچ ہزارخیمے فراہم کی ہدایت

آرمی چیف نے دادو ،خیر پور ناتھن ،جوہی ،میہڑاورمنچھر جھیل کاجائزہ لیا اور امدادی کاموں میں مصروف جوانوں سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن کو دادو میں پانچ ہزارخیمے فراہم کی ہدایت کی اور خیموں کو نواحی علاقوں تک فوری فراہم کرنے کا بھی حکم دیا

پری فیب ویلج

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ میرے ذہن میں ایک آئیڈیا آیا ہےکہ یہاں پری فیب ویلج بناتےہیں، یہاں پچاس یا سو گھروں پرمشتمل پری فیب ویلج بنائیں گے، جس کے لئے جگہ کاانتخاب کیاجارہاہے ان کی خوبی یہ ہےکہ وہ چند دن میں بن جاتےہیں، دو بیڈ روم اور ایک کچن کا گھر تقریباً پانچ لاکھ روپےمیں بن جاتاہے۔

سیلاب کی روک تھام کیلئےکام کرنا ہوں گے

آرمی چیف نے کہا کہ ہم دریا کےذریعے سیلاب آنےکیلئے ہمیں آئندہ تیارہونےکی ضرورت ہے، شہداکوٹ،لاڑکانہ سےآنےوالےسیلاب سے بڑی تباہی آئی، ہم نےدریاسےآنےوالےسیلاب کی روک تھام کیلئےکام کرناہوں گے، آرمی انجینئرزکو بھی ٹاسک دےدیاہےوہ بھی اس پرکام کررہےہیں اس کے علاوہ عالمی انجینئرزکوبھی دعوت دی ہےوہ بھی جلد پاکستان آرہےہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button