تازہ ترینخبریںدنیا

ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، ملکہ کو پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے میں مشکل پیش آتی تھی۔

ملکہ کے انتقال پر دس روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے، ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد شہزادہ چارلس، بادشاہ چارلس بن جائیں گے، دوچز آف کارنوال کامیلا کو ملکہ کا درجہ مل جائے گا۔

ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے خصوصی منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی ۔ملکہ کے تابوت کو شاہی ٹرین کے ذریعے سینٹ پینکراس ریلوے سٹیشن لندن منتقل کیا جائے گا، وہاں سے تابوت بکنگھم پیلس لایا جائے گا۔

دس روز کے بعد ملکہ کا جنازہ ادا کیا جائے گا، جنازہ ویسٹ منسٹر ابے پر ادا کیا جائے گا۔جنازے کے وقت دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، ملکہ کو کنگ جارج چھ میموریل چیپل ونڈزر میں دفنایا جائے گا۔

جنازے کے روز قومی تعطیل ہوگی، لندن سٹاک، بینک اور تمام اہم ادارے بند رہیں گے۔

ملکہ ایلزبتھ دوم کے انتقال کے بعد بکنگھم پیلس پر لگا برطانوی پرچم سرنگوں کر دیا گیا ہے۔

ملکہ 600 سے زائد چیرٹیز کی سرپرست تھیں، ملکہ برطانیہ 15 ممالک سمیت 54 ممالک کی دولت مشترکہ کی بھی سربراہ تھیں۔

بطور کامن ویلتھ سربراہ ملکہ نے 1961 اور 1997 میں پاکستان کے دورے کیے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button