تازہ ترینتحریکخبریں

ایک نتیجہ عدالت کے اندر اور دوسرا باہر نکلے گا، بابر اعوان

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک سے زائد بار کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی کو ٹارگٹ کرنا نہیں تھا، ایک نتیجہ عدالت کے اندر اور دوسرا باہر نکلے گا۔

بابر اعوان نے کہا کہ ایک فیصلہ عدالت میں آتا ہے، جس کی بنیاد قانون، واقعات، ایشو پر ججز کی سوچ ہوتی ہے، لیکن جو فیصلہ باہر آتا ہے وہ ایک اور قسم کا فیصلہ ہوتا ہے۔

 بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ سمیت سارے ادارے 2 باتوں کا اظہار کر رہے ہیں۔ حکومت تو خود کہتی ہے کہ ابھی عمران خان کے خلاف کیسز آنے ہیں، خواجہ آصف نے کل پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مزید کیسز آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button