تازہ ترینتحریکخبریں

ارکان اسمبلی پر پارٹی چھوڑنے کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے ، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے ارکان اسمبلی کو دھمکیاں مل رہی ہیں کہ پارٹی چھوڑ دیں۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صحافیوں کو ڈرایا جاتا ہے کہ عمران خان کے ساتھ نہ چلو۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جب وہ حکومت میں تھے تو مشورے دیے جاتے تھے کہ اپوزیشن کو ساتھ ملا کر چلو، اب کہا جارہا ہے کہ اسمبلی میں جا کر معاملات حل کرو ، ہر کسی سے بات کرنے کو تیار ہوں چوروں سے نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ان میں جرات نہیں تھی کہ روس سے سستا تیل اور گندم خریدتے ، یہ آج پاکستان کے لوگوں کو مہنگا تیل اور ڈیزل دے رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج سارا دن عدالت میں گزارا، کیس چل رہا ہے اس لیے اس پر بات نہیں کروں گا، جب تک قانون کی بالا دستی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button