تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا کورونا وباء کے دوران پاکستان کی معاونت پر فرانس کے سفیر کا شکریہ

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں فرانس کے سفیرنکولس گیلی (Mr. Nicolas Galey) نے ملاقات کی،

جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں فرانس اورپنجاب حکومت کے درمیان تعلیم، سیاحت،تاریخی مقامات کے تحفظ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاگیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کورونا وباء کے دوران پاکستان کی بھرپور معاونت پر فرانس کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے فرانس کے سفیرسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورفرانس کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ دونوں ملکوں کے مابین معاشی وتجارتی تعلقات کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

فرانس کی بعض کمپنیاں پنجاب میں کام کررہی ہیں۔پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی ساز گار ماحول موجود ہے۔ فرانس کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا ئیں،ہرممکن سہولت دیں گے۔ تجارتی وفود کے تبادلوں سے دو طرفہ تجارت میں اضافہ ممکن ہے۔فرانس کے تعلیمی اداروں کے وفد کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ میں نے 70کی دہائی میں لاہور کے فرنچ کلچر سینٹر میں داخلہ لیااورفرنچ زبان سیکھی۔فرانسیسی سفیر نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی تعلیمی اداروں کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا۔فرانس کی حکومت سیاحت اورتاریخی مقامات کے تحفظ کیلئے پنجاب حکومت سے تعاون جاری رکھے گی اورمستقبل میں اس تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

فرانس کے سفیر کی اہلیہ کیمیلیا گیلی (Mrs.Camelia Galey)، ہیڈ آف اکنامک ڈیپارٹمنٹ لاریونٹ چوپشن (Mr. Laruent Choption)، پولیٹیکل قونصلر سوکرارتھ ہنری (Mr. Sokrarith Henry)،ایم این اے حسین الٰہی،چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button