تازہ ترینخبریںسیلاب

سکھر بیراج سے گزرنے والا اونچے درجے کا سیلابی ریلا کوٹری بیراج کی جانب بڑھنے لگا

سکھربیراج سے گزرنے والا اونچےدرجےکا سیلابی ریلا کوٹری بیراج کی طرف بڑھ رہا ہے۔

انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کے مطابق تونسہ بیراج سے آنے والا 6 لاکھ کیوسک کا ریلا سکھر بیراج میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد 24 گھنٹوں میں سکھر بیراج میں 29 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوگیا ہے۔ سکھر بیراج سے 5 لاکھ 59 ہزار 998 کیوسک کا ریلا کوٹری بیراج کی جانب جا رہا ہے، پانی کی آمد 5 لاکھ 59 ہزار 998 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ سکھر اور کوٹری بیراج میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں بند رہیں گی۔محکمہ انہار کے مطابق منچھرجھیل میں پانی کا دباؤ بدستور قائم ہے۔ منچھر جھیل میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے پر قریبی آبادی خالی کرائی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button