تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

مہوش حیات کی مغربی میڈیا سے اپیل

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ایمرجنسی بنیادوں پردنیا سے سیلاب متاثرین کی مدد کی درخواست کی

مہوش حیات برطانوی رفاہی تنظیم پینی اپیل کی2019 سے پاکستان میں سفیر ہیں ۔ اس تنظیم کے پلیٹ فارم سے اداکارہ نے عالمی برداری کو پاکستان میں سیلاب متاثرین کے حوالے سے مدد کی اپیل کی

مغربی میڈیا کو انٹرویو میں اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ پاکستان سیلاب کی تباہ کاریاں بدترین آفات میں سے ایک ہے ۔ پاکستان اس وقت مشکل ترین وقت سے گزر ہے ۔ تین کروڑ سے زائد افراد کو اس سیلاب نے براہ راست متاثر کیا ہے ۔ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں اور اپنے علاقوں سےنقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں ۔

انٹرویو کے دوران مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ سیلاب میں گھیرے لوگوں کی مدد کے لئے ایک ٹویٹ سے کہیں زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی متاثرہ علاقوں میں جانا چاہتی ہیں تاکہ اصل صورتحال کو مزید قریب سے دیکھ سکیں کہ نقصان کتنا زیادہ ہوا؟

اداکارہ نے کہا کہ میں لوگوں سے چاہتی ہوں کہ ان کی چھوٹی سی مدد سے کہیں زندگیاں بہتر ہو سکتیں ہیں ۔ بہت سی حاملہ خواتین ہیں جن کی ڈیلیوری ہونی ہے لیکن صحت کی بینادی سہولتیں ناکافی ہیں ۔ بچوں کے لئے کھانا نہیں ہے ۔ ابھی کچھ عرصے میں سب سے بڑا خطرہ سردی کا ہے اور سیلاب متاثرہ لوگوں کے سر پر چھت نہیں یہاں تک کے بیشتر شلیٹر ہاوسز میں بھی ٹینٹ موجود نہیں ہیں ۔ مہوش نے کہا کہ ان کی تنظیم ملک کے تیرہ متاثرہ اضلاع میں کام کر رہی ہے لیکن یہ ناکافی ہے کیونکہ نقصان کہیں زیادہ ہے ۔ مہوش حیات نے اپیل کی کہ مخیر حضرات کی ڈونیشنز کی بدولت حالات بہتر ہوسکتے ہیں اور لوگوں کی زندگیاں معمول کی جانب آسکتیں ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button