تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاک انگلینڈ سیریز : شائقین بڑی تعداد میں سٹیڈیم کا رخ کریں ، رمیز راجہ کی اپیل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے شائقین کرکٹ سے بڑی تعداد میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کی اپیل کردی۔ 

خیال رہے کہ پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 کی گیٹ منی پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا، جس کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔

پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں سٹیڈیم کا رخ کریں تاکہ سیلاب زدگان کی مدد ہوسکے۔ سیلاب کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی کا سامنا ہے، مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پی سی بی خوراک ، ادویات اور دیگر اشیا کے3 ٹرک بھجوا چکا ہے ،اپنے لوگوں اور آپریشنل ریسکیو ٹیموں کی مدد کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button