تازہ ترینخبریںپاکستان

شیری رحمٰن کی بین الاقوامی اداروں سے امداد کی اپیل

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ہم اس وقت گزشتہ دس برس میں سب سے بڑے انسانی بحران سے گزر رہے ہیں، ہمیں بین الاقوامی امداد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کے باعث سنگین مسائل ہیٹ ویو ، بارشوں اور سیلاب کا سامنا ہے۔ ہم ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی اولین صف میں کھڑے ہیں، اس وقت پاکستان مون سون کے 7ویں سپیل سے گزر رہا ہے جو ملکی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دکھا گیا۔

بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ اوربلوچستان متاثر ہیں۔

سینیٹر شیری رحمٰن نے بتایا کہ ابھی بھی لاکھوں افراد خطرے سے دوچار ہیں، لوگ خوراک اور پناہ کے بغیرکھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہوئے ہیں۔اس آفت سے نمٹنا کسی صوبے یا وفاق کے بس کی بات نہیں ہے ، ہمیں بین الاقوامی امداد کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button