تازہ ترینخبریںپاکستان

سکندر سلطان راجہ کے جعلی اکاؤنٹس سے غلط بیانی کی جارہی ہے، ترجمان الیکشن کمیشن

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا سوشل میڈیا کے کسی پلیٹ فارم پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے ، سکندر سلطان راجہ کے جعلی اکاؤنٹس سے غلط بیانی کی جا رہی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام پر سوشل میڈیا میں جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے، بعض شخصیات اور آرگنائزیشنز کی ای میلز کو ہیک کیا گیا ہے۔ان ای میل اکاؤنٹس سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائمز سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button