تازہ ترینخبریںپاکستان

این اے 108 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے این اے 108 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

دوسری جانب عمران خان کے این اے 118 سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

الیکشن ٹریبیونل کے جج جسٹس شاہد وحید 22 اگست کو اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر خود ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ یہ ضمنی انتخاب این اے 22 مردان 3، این اے 24 چارسدہ 2، این اے 31 پشاور 5، این اے 45 کرم 1، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب 2 میں ہو گا۔ ضمنی انتخاب کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 ملیر 2، این اے 239 کورنگی کراچی 1 اور این اے 246 کراچی جنوبی 1 میں بھی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button