تازہ ترینخبریںپاکستان

محمد میاں سومرو کی نشست پر ضمنی الیکشن کا روک دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے محمد میاں سومرو کی نشست پر الیکشن کمیشن کو ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیا۔

عدالت نے کہا ہے کہ ستمبر میں کیس کی آئندہ سماعت تک این اے 196 جیکب آباد کی نشست پر الیکشن کمیشن ضمنی انتخاب نہ کرائے۔ وزارت قانون، سیکریٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محمد میاں سومرو کی درخواست پر سماعت کی۔ پٹیشنر کی وکیل بیرسٹر زینب جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ محمد میاں سومرو حلقہ این اے 196 جیکب آباد سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ پی ٹی آئی کے ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے استعفیٰ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ چالیس دن اسمبلی سے غیر حاضر رہنے پر اسپیکر نے نشست خالی قرار دی۔

بیرسٹر زینب جنجوعہ نے عدالت کو مزید بتایا کہ درخواست گزار بیرون ملک ہیں، بیماری کی وجہ سے زیادہ سفر نہیں کرسکتے۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو ڈی نوٹی فائی کر کے ضمنی الیکشن کا اعلان کردیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری نہیں کرسکتے، سیکرٹری اسمبلی کو نوٹس جاری کریں گے۔ اپنے موکل سے پوچھیے کہ اگر ملک واپسی ہوتی ہے تو اسمبلی اجلاس میں جانا ضروری ہوگا۔ ایسا نا ہو کہ عدالت نوٹیفکیشن معطل کرے اور پٹیشنر اسمبلی ہی نہ جائے۔

وکیل نے بتایا کہ محمد میاں سومرو 27 ستمبر کو واپس آئیں گے اور اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے محمد میاں سومرو کو 40 دن غیر حاضری پر ڈی نوٹی فائی کرتے ہوئے ضمنی الیکشن کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button