تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان میں حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز ، حماد اظہر

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہوچکی ہے۔

لاہور کے علاقے گلشن راوی میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں حماد اظہر نے کہا کہ 40 سال سے ملک پر مسلط کرپٹ ٹولے کے دن گنے جاچکے ہیں۔ 75 سال پہلے پاکستان گوروں سے آزاد ہوا تھا لیکن معاشی طور پر اب تک آزاد نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آزاد ملک وہ ہوتا ہے، جو آزادی رائے کو سلب نہیں کرتا، جب دل کیا، جس کو مرضی سے اٹھا لیا، ایسے شہری حقوق نہیں ہوتے، حقیقی آزاد پاکستان میں ایسا نہیں ہو گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مختلف شہروں میں 12 جلسے کرنے جا رہے ہیں، پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان حقیقی طور پر آزاد ہونے جارہا ہے۔

پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب میں یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button