تازہ ترینخبریںسپورٹس

قومی ترانہ سنتے وقت کا احساس بیان نہیں کرسکتا، محمد رضوان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ گراؤنڈ میں قومی ترانہ سنتے وقت احساس الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

محمد رضوان نے کہا کہ بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے قبل ڈریسنگ روم کا ماحول زبردست تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے جیت کے بعد جو محبت ملی وہ بہت ہی زبردست تھی۔

وکٹ کیپر بیٹر نے یہ بھی کہا کہ ہمارا کپتان، ہمارا امیر ہے، جو کپتان کا فیصلہ ہوتا ہے وہ سب کو منظور ہوتا ہے۔ اکثر سوچتے ہیں کہ ہمیں جتنی محبت ملتی ہے کیا ہم اس کا حق ادا کرسکتے ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ گراؤنڈ میں جب ترانہ سنتے ہیں تو جو احساس ہوتا ہے، اُسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button