تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی جلسے کیلئے ہاکی سٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات مکمل

لاہور پولیس نے ہاکی سٹیڈیم میں پی ٹی آئی جلسے کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ جلسے کے شرکاء کی سیکیورٹی پر 1500 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

خواتین شرکاء کی چیکنگ کے لیے 110 خواتین پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گی۔

ڈی آئی جی کے مطابق موٹر سائیکل و گاڑیوں کو مناسب فاصلہ پر پارک کروایا جائے گا۔ ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں بھی ہاکی سٹیڈیم کے اطراف موثر گشت یقینی بنائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button