تازہ ترینخبریںپاکستان

خضدار: مرکزی چوک پر دھماکا، 5 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع خضدار میں مرکزی چوک پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ایس ایچ او خضدار سٹی کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

ایس ایچ او خضدار سٹی نے یہ بھی بتایا کہ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button