تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام منظور، ہزار کی بجائے 1500 روپے ملیں گے

پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت ماہانہ ایک ہزار روپے کی بجائے 1500روپے دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنےکی اصولی منظوری دی گئی۔

پروگرام کے ماہانہ ایک ہزار کے بجائے 1500روپے دینےکا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ غریب لوگوں کو آٹا، دالیں اورگھی سستے داموں ملے گا۔

احساس راشن رعایت پروگرام پرعملدر آمد کیلئے وزارتی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینےکی ہدایت کی گئی ہے جس کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ہوں گی۔

اجلاس میں سماجی تحفظ کے پروگراموں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنےکی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام سے متعلق ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا۔

پرویزالٰہی نے احساس پروگراموں کیلئے احساس ایکٹ تیار کرنےکی ہدایت کی اور کہا کہ  احساس ایکٹ کو اسمبلی سے منظورکرائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button