تازہ ترینتحریکخبریں

کس مائی کے لعل میں جرات ہے کہ عمران خان کو نااہل کرے؟: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے  کہ کس مائی کے لعل میں جرات ہے کہ عمران خان کو نااہل کرے؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری  نے  پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 13 اکاؤنٹس میں2 کروڑ روپے ٹرانسفرہوئے ہیں،پارٹی عہدیداروں کوآفس آپریشنز کی مد میں یہ رقم جاری کی گئی تھی، ایف آئی اے کس حیثیت میں پارٹی رہنماؤں کونوٹس جاری کررہی ہے؟

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ  کس مائی کے لعل میں جرات ہے کہ عمران خان کو نااہل کرے ، کیا آپ پاکستان میں ون پارٹی سسٹم بنانا چاہتے ہیں؟  ہم نے آخری مرحلے کی تیاری کرلی ہے ،13 اگست کو تاریخی جلسہ ہوگا، ہم انہیں انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

فواد چوہدری نے اپنی  گفتگو میں مخالف جماعتوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ  پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس آڈیٹرز موجود ہی نہیں اور مسلم لیگ ن کے فنڈز کے ذرائع پتا ہی نہیں کہاں سے آئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button