تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیزدنیاکاروبار

پھولوں کی جگہ نوٹوں والے گلدستے متعارف

لبنان میں پھولوں کے گلدستوں کی قیمتیں  آسمان کو چھو رہی ہیں،ایسے میں گلدستوں کے کاروبار سے وابستہ خاتون نے اس کا توڑ نکالا ہے۔

لبنانی خاتون 30 سالہ تمارا حریری نے پھولوں کے بجائے نوٹوں والے گلدستے متعارف کروائے ہیں جس میں وہ نئے نوٹوں کو پھولوں کی شکل دے کر گلدستہ تیار کرتی ہیں۔

حریری کا کہنا تھا کہ ان گلدستوں کی مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ سالگرہ ہو یا کوئی اور موقع ،شہری اس مہنگائی کے دور میں نوٹوں سے بنا گلدستہ دے کر دوسرے شخص کی مدد کر سکتا ہے۔

حریری کے مطابق نوٹوں سے بنے گلدستے کی قیمتوں کا انحصار گلدستے کے سائز اور اس میں استعمال کیے جانے والے نوٹوں پر ہوتا ہے لیکن وہ عام طور پر 4 سے 10 ڈالرز کے درمیان منافع کمالیتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button