تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

تاریخی بلندی ، فی تولہ سونا ڈیڑھ لاکھ روپے سے متجاوز

 پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سونے کی فی تولہ قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ڈھائی ہزار روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ پہلی مرتبہ ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرتے ہوئے ایک لاکھ 52 ہزار روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 2143 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 30 ہزار 315 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 1721 ڈالر فی اونس ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button