تازہ ترینخبریںسپورٹس

ویڈیو: شہروز کاشف نے نانگا پربت چوٹی پر پیش آئی مشکلات بتا دیں

پاکستان کے کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگا پربت کی چوٹی پر پیش آئی مشکلات اپنے ویڈیو بیان میں بتا دی ہیں۔

ساجد علی سدپارہ نے ٹوئٹر پر شہروز کاشف اور فضل علی کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ موسم کی خرابی کے باعث واپسی کے سفر پر مشکلات پیش آئیں۔

20 سالہ کو پیما نے بتایا کہ 7 ہزار 5 سو میٹر کی بلندی پر ہمیں راستہ نہیں دکھ رہا تھا، فضل علی سے پوچھا تو انہیں بھی سمجھ نہیں آئی۔

شہروز نے بتایا کہ پھر ہم نے منفی 45 درجہ حرارت میں اپنے لیٹنے کے لیے جگہ بنائی اور رات وہیں گزاری، یہی سوچ کر سوئے تھے کہ اب زندگی کی امید نہیں لیکن صبح اٹھے تو معجزہ ہوگیا۔

خیال رہے کہ شہروز کاشف اور ان کے گائیڈ فضل احمد نے پانچ جولائی کو نانگا پربت چوٹی سر کی تھی اور واپسی کے سفر پر کوہ پیماؤں سے اہل خانہ کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

پاک فوج کی جانب سے گزشتہ روز کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کے لیے ہائی رسک ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ انہیں پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کر کے بیس کیمپ پہنچایا تھا۔

رواں سال مئی میں شہروز کاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی ”کنچن چنگا“ سر کرلی تھی۔ وہ کم عمر کوہ پیما ہیں اور کئی اعزازت اپنے نام کر کے پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں۔

https://twitter.com/Shehrozekashif2?ref_src=twsrc%5Etfw

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button