تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب حکومت نے تمام مدارس اور فلاحی تنظیموں کو کھالیں اکٹھا کرنے کی اجازت دیدی

لاہور (رپورٹ فیصل اکبر ) پنجاب حکومت نے رواں سال اُن تمام مدارس اور فلاحی تنظیموں کو کھالیں اکٹھا کرنے کی اجازت دیدی ہے جنہیں پچھلے سال بھی پنجاب حکومت نے اجازت دی تھی تاہم آئندہ سال صرف وہی تنظیمیں کھالیں اکٹھاکرسکیں گی جو پنجاب چیریٹی کمیشن میں رجسٹرڈ ہوں گی۔
معلوم ہوا ہے کہ پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین اور ناظم اعلیٰ جامع نعیمیہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اور مفتی انتخاب نوری جبکہ پنجاب حکومت کی طرف سے سابق سپیکر رانا محمد اقبال اور منشا اللہ بٹ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں طے پایا ہے کہ جن مدارس اور فلاحی تنظیموں کو پچھلے سال حکومت پنجاب نے کھالیں اکٹھا کرنے کی اجازت دی تھی وہ امسال بھی کھالیں اکٹھا کرسکیں گی
تاہم اگلے سال عید الاضحی سے قبل انہیں پنجاب چیریٹی کمیشن میں رجسٹریشن لازماً کرانا ہوگی۔ ملاقات میں طے پایا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے صوبے بھر کے تمام ضلعی انتظامیہ کو بھی اِس ضمن میںآگاہ کردیاجائے گا تاکہ رواں سال پکڑ دھکڑ جیسی صورتحال پیدا نہ ہو۔ واضح رہے کہ مدارس اور فلاحی تنظیموں کے لیے لازم قرار دیاگیا ہے کہ وہ پنجاب چیریٹی کمیشن میں رجسٹریشن کے بعد ہی کھالیں اور دیگر عطیات اکٹھا کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button