تازہ ترینخبریںصحتپاکستان

پاکستان میں کورونا کی چھٹی لہر میں تیزی آنے لگی، ، 675 نئے کیسز رپورٹ، 153 مریضوں کی حالت تشویشناک

پاکستان میں کورونا کی چھٹی لہر میں مزید 2 اموات اور 675 نئے کیسز سامنے آئے، اس دوران مثبت کیسز کی شرح 4.61 ایک فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کا پھیلاؤ تیز ہونے لگا ہے، قومی ادارہ صحت نے کورونا صورتحال کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت نے بتایا کہ چوبیس گھنٹے کے دوران14 ہزار 632 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 675 نئےکیس رپورٹ ہوئے۔

اس دوران ملک بھر میں مثبت کیسوں کی مجموعی شرح چار اعشاریہ چھ ایک فیصد تک پہنچ گئی جبکہ کورونا سے متاثر153 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

چوبیس گھنٹے میں کورونا کی بلند ترین شرح 20.61 فیصد کراچی میں رہی جبکہ وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی یومیہ شرح 3.48 فیصد، لاہور میں 3.29 فیصد، راولپنڈی میں 0.75 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں کورونا کی یومیہ شرح 4.51 اور کوئٹہ میں کورونا شرح 2.71 فیصد رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button