تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ ملزم مقصود لاہور میں سپردِ خاک

وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ شریک ملزم ملک مقصود کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ملک مقصود کا دبئی میں انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد میت کو لاہور لایا گیا تھا۔

ملک مقصود کے کزن صغیر اعوان نے کہا ہے کہ ملک مقصود کے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے وہ غلط ہے، ہم چپڑاسی نہیں قطب شاہی ہیں۔ عمران خان، فواد چوہدری اور شہباز گل کی اپنی کوئی زبان نہیں۔

صغیر اعوان کا کہنا تھا کہ حلفیہ کہتا ہوں ملک مقصود کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

واضح رہے کہ دبئی پولیس کی جانب سے ملک مقصود احمد کے جاری کیے گئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق موت طبی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button