تازہ ترینجرم کہانیخبریں

ویڈیو: پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر سے ڈاکوؤں نے پچاس لاکھ روپے چھین لیے

وزیرآباد (نامہ نگار) بینک سے رقم لے کر جانے والے شخص سے ڈاکوؤں نے پچاس لاکھ روپے لوٹ لئے۔

پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر شبیر چیمہ کے مینجر کا پیچھا کرتے ڈاکو گھر تک آگئے۔

وقوعہ سے تھوڑی دیر قبل بھی ڈاکوؤں نے ایک اور بینک سے نکلنے والے شخص سے 25 لاکھ لوٹنے کی ناکام کوشش کی۔ پولیس ذرائع۔ دو نقاب پوش موٹر سائیکل سوار واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس فوری ایکشن سے قاصر رہی،

تفصیلات کے مطابق وزیرآباد میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی۔ سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی شبیر اکرم چیمہ کے مینجر سے دو نقاب پوش ڈاکو پچاس لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وقوعہ سے تھوری دیر دیر قبل سوہدرہ کے رہائشی شخص سے بینک سے لئے گئے 25 لاکھ روپے چھیننے کی ناکام کوشش کی۔

پولیس کے مطابق دو نقاب پوش ڈاکو بینک سے پی ٹی آئی رہنما کے مینجر کی گاڑی کا پیچھا کرتے گھر تک آگئے اور واردات کر کے فرار ہو گئے۔

پی ٹی آئی رہنما شبیر اکرم چیمہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو بروقت اطلاع اور سی سی وی ٹی وی فراہم کرنے کے باوجود پولیس ملزمان کی گرفتاری میں ناکام رہی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، پرامید ہیں کہ جلد ملزمان گرفتار کر لئے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button