تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

جنگ عظیم اول کے تباہ شدہ جہاز سے شراب کی 10 ہزار بوتلیں برآمد

جنگ عظیم اول میں تباہ شدہ ایک جہاز کا مزید ملبہ دریافت کیا گیا ہے جس میں سے شراب کی 10 ہزار بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔

ماہر تیراک ڈومینیک روبنسن نے کورنش سمندر کی گہرائیوں میں ’’ایس ایس لیبورن‘‘ نامی بحری جہاز کا ملبہ تلاش کیا جو 1918 میں غرق ہوگیا تھا۔

یہ برطانیہ کا مال بردار بحری جہاز تھا جسے جنگ عظیم اول میں جرمنی کی بحریہ کے افسر نے نشانہ بنانے کا حکم دیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سمندر کی مہم جوئی کرنے والے چند ماہرین نے متعلقہ حکام سے 10 ہزار شراب کی بوتلوں کو نکالنے کی اجازت طلب کی تھی۔

تاہم یونیسکو کے 2001 کنونشن کے مطابق زیر زمین پائے جانے والے ورثے کو تحفظ حاصل ہے جس کی وجہ سے حکومتی عہدیداران نے فی الوقت اجازت نہیں دی۔

کہا جا رہا ہے کہ ایک صدی سے سمندر میں دفن ان شراب کی بوتلوں میں سے چند ہی پینے کے قابل ہوں گی کیونکہ بیشتر کے ڈھکنے ٹوٹ چکے ہیں اور شراب میں سمندری پانی کی آمیزش ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button