تازہ ترینجرم کہانیخبریں

خان پور میں 5 سالہ بچے کے ہاتھوں 2 بچے جاں بحق ہوگئے

پنجاب کے ضلع خان پور میں 5 سالہ بچے کے ہاتھوں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پنجاب کے ضلع خان پور میں پانچ سالہ بچے کے ہاتھوں جھونپڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ تھانہ اسلام گڑھ کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جھونپڑی میں آتشزدگی سے 6 ماہ کے جڑواں بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والدین گندم کی کٹائی پر گئے تھے بچے گھر میں اکیلے تھے کہ اس دوران کمسن بچے سے آگ لگ گئی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی لاشوں کو تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ حادثہ ہے لیکن مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button