تازہ ترینخبریںدنیا

وزیراعظم عمران خان ترکی میں ‘ٹاپ ٹرینڈ’ بن گئے

 ترک عوام کا وزیراعظم پاکستان سے اظہار یک جہتی، عمران خان سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترک عوام وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئی اور انہوں نے وزیراعظم پاکستان کی حمایت میں ہزاروں ٹوئٹس کر ڈالیں۔

اسلاموفوبیا کیخلاف کاوش، او آئی سی کےاجلاسوں و دیگر عالمی اقدامات کے باعث وزیراعظم عمران خان کو ترکی میں بے حد پزیرائی ملی ہے یہی وجہ ہے کہ ترک عوام کی بڑی تعداد نے انہیں ٹاپ ٹرینڈ بنادیا ہے۔

ترک عوام کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کےخاتمے کے پیچھے امریکا ہے، اس مرحلے پر ترک عوام کی حمایت ‘عمران خان’ اور پاکستان کیساتھ ہے۔

واضح رہے کہ عالمی فورمز پر پاکستان اور ترکی یکساں موقف رکھتے ہیں، طیب اردوان عالمی فورم پر امریکا کے سخت ناقد ہیں اور وہ ایشیا میں امریکا کے غیر ضروری مداخلت کو باعث تشویش سمجھتے ہیں۔

ادھر وزیراعظم عمران خان کا موقف ہے کہ امریکی عہدیدار کا دھمکی آمیز خط پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کا سبب بنا ہے، وزیراعظم عمران خان اسے پاکستان کے خلاف عالمی سازش قرار دیتے ہیں۔

آج وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی سفیر سے امریکی عہدیدار ڈونلڈلو نے ملاقات کی تھی، ڈونلڈلو امریکا کا اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ فارساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد غیرملکی ایجنڈا تھا اللہ کا شکر ہے ملک کےخلاف سازش ناکام ہو گئی بیرونی طاقتوں کا پلان کیا گیا ایجنڈا اسپیکر نے مسترد کر دیا قوم اس طرح کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button