اہم واقعات

14 مارچ کے اہم واقعات

واقعات

1960ء جوڈریل بنک کیشائر میں برطانوی ٹیلی اسکوپ نے اس وقت تک کا نیا خلائی ریکارڈ بنایا۔ اس کے ذریعے امریکن سیٹلائٹ پائینیر پنجم سے چار لاکھ سات ہزار میل کی دوری پر رابطہ کیا گیا ۔
2007ء امریکی خلائی ادارے ناسا نے اعلان کیا کہ سیارہ زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائٹن پر خلائی طیارے کسینی کے ذریعے پانی کے منجمد اجسام کی تصاویر اتاریں۔
2005ء بنگلہ دیش میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی گئی۔
1945ء جنگ عظیم دوم:جرمنی کے بیفیلڈ ریلوے اسٹیشن پر آر اے ایف ڈیم بسٹر کے طیاروں نے وزنی ترین بم گرایا،جس کا وزن نو ہزارنو سو اٹھاسی کلو تھا۔
1914ء سربیا اور ترکی کے درمیان امن معاہدہ طے ہوا۔

ولادت
1879ء – البرٹ آئنسٹائن، جرمن-امریکی ماہر طبیعیات و سائنسدان۔
1949ء – فریدہ جلال، بھارتی معروف اداکارہ۔
1965ء – عامر خان، بھارتی اداکار۔

وفات
– 1987ء ـ پیر علی محمد راشدی (پاکستان کے بزرگ سیاست دان صحافی اور ادیب) بمقام کراچی، پاکستان
ـ 2008ء – تسلیم عارف، پاکستانی کرکٹر

تعطیلات و تہوار
جاپان اورجنوبی کوریا میں ویلینٹائن ڈے کی طرز پر وائٹ ڈے منایا جاتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button