تازہ ترینخبریںدنیا

بائیڈن کی زبان پھسل گئی، کملا کے دلچسپ ری ایکشن کی ویڈیو وا ئرل

امریکی صدر جوبائیڈن کی براہ راست تقریر کے دوران زبان پھسل گئی اور وہ یوکرینی عوام کو ایرانی کہہ بیٹھے جس پر عقب میں بیٹھیں نائب صدر کملا ہیئرس دلچسپ انداز سے چونک گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سٹیٹ آف دا یونین سے پُرجوش خطاب کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ پوتن ٹینکوں پر یوکرین کے دارالحکومت کیف کا تو چکر لگا سکتے ہیں لیکن ایرانی عوام کے دل نہیں جیت سکتے۔

جوبائیڈن دراصل یوکرینی عوام کہنا چاہتے تھے لیکن ان کی زبان پھسل گئی اور تقریر کے دوران یوکرینی عوام کو ایرانی عوام کہہ دیا جس پر قریب بیٹھیں نائب صدر کملا ہیئرس بھی چونک گئیں۔

جوبائیڈن کے بے دھیانی میں یوکرینی عوام کی جگہ ایرانی عوام بول دینے اور اس پر کملا ہیئرس کا دلچسپ ردعمل سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے اوجھل نہ رہ سکا اور جنگل میں آگ کی طرح ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان ویڈیوز پر پُرمزاح میمز بھی بنائیں اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

واضح رہے کہ 79سالہ جوبائیڈن اکثر تقریر کے دوران الفاظ بھول جاتے ہیں یا روانی میں غلطی کر جاتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button