تازہ ترینخبریںدنیا

یوکرین سے انخلاء کے دوران افریقی باشندوں سے امتیازی سلوک، افریقی ممالک کا سخت ردعمل

اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں یوکرین کے لئے منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب میں کینیا کے اقوام متحدہ کے لئے نمائندہ خصوصی مارٹن کیمانی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام میں سلامتی کونسل کی ناکامی پر ہمیں سخت افسوس ہے۔

کیمانی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مسائل کے حل میں ناکامی اور 5 مستقل اراکین کے مفادات کا تحفظ کرنے کی وجہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین سے انخلاء کے دوران ٹرینوں اور بسوں میں سب سے آخری نشستوں کی طرف دھکیل کر افریقی باشندوں کو نسلیت پرستی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ ہمیں، بین الاقوامی میڈیا کے تشدد اور جنگ کو اس طرح بیان کرنے پر کہ جیسے یہ صرف جنوبی ممالک سے مخصوص چیز ہو، سخت بے اطمینانی کا سامنا ہے۔

کیمانی نے اس نوعیت کے روّیوں کی مذمت کی اور کہا ہے کہ اس نسلیت پرستانہ روّیے کی بعض افریقی ممالک نے تصدیق کی ہے۔

گییبن کے اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندے مائیکل شاوئیر بیانگ نے بھی علاقے میں مشکل حالات کے شکار تمام انسانوں کے ساتھ مساوی سلوک کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ افریقہ یونین نے کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "ہم تمام حکومتوں سے بین الاقوامی قانون کا احترام کرنے اور نسلی شناخت کو ملحوظ رکھے بغیر، جنگ سے بچنے کے لئے ملک سے نکلنے کی کوشش کرنے والے، ہر شخص کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہیں”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button