تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی ملتوی

یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات ملتوی ہو گئے۔

روسی خبر رساں ایجنسی طاس نے اعلان کیا کہ یوکرین اور روس کے درمیان دوسری بار منعقد کیے جانے والے مجوزہ  مذاکرات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

باور رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان پہلی بات چیت یوکرین پر روس کے قبضے کے پانچویں دن یوکرین-بیلاروس کی سرحد کے قریب واقع علاقے میں ہوئی تھی۔

ملاقات کے بعد ایک بیان دیتے ہوئے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ ہم روس کے ساتھ مذاکرات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button