تازہ ترینخبریںدنیا

ترکی سے جدید ترین ڈرونز کی دوسری کھیپ یوکرین پہنچ گئی

یوکرین کے وزیر دفاع الیکسی رزنیکوف نے بدھ کے روز فیس بک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ترکی نے اضافی Bayraktar TB2 ڈرون کیف کو فراہم کردیئے ہیں۔تاہم ترک حکومت نے فوری طور پر اس بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ترکی جدید ترین ڈرون یوکرین کو دیئے ہیں جبکہ یہ دوسرے کھیپ ہے۔وزیر نے کہا، ترکی ساختہ Baykar Bayraktar TB2 ڈرونز اور امریکی ساختہ طیارہ شکن اور ٹینک شکن ہتھیار ہماری دفاعی قوت میں اضافہ کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیف کو غیر ملکی فوجی امداد کی فراہمی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپ ہماراساتھی ہے اور جس کی ہمیں اپنے دفاع کے لیے شدید ضرورت ہے، وہ فراہم کی جا رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button