لاہور میں سوتیلے باپ نے چارپائی پر پیشاب کرنے پر تین سالہ بچے کو قتل کردیا۔
لاہور کے علاقے رائیونڈ میں کمسن بچے نے چارپائی پر پیشاب کیا تو سوتیلا باپ طیش میں آگیا اور کمسن بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم اور بچے کی ماں کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن صدر کا کہنا ہے کہ رائیونڈ میں تین سالہ بچے عباس نے پیشاب کیا تو ملزم غلام عباس طیش میں آگیا اور تشدد کرکے بچے کو مار دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم غلام عباس اور ماں سمیرا کو واقعے کے حقائق چھپانے پر گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ایک اور واقعے میں پنجاب پولیس نے شوہر کو قتل کرنے الزام میں خاتون کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے پر رضیہ بی بی نامی خاتون نے اپنے شوہر کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔