تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

کنگنا رناوت کا او ٹی ٹی پروگرام ریلیز سے قبل ہی قانونی مشکلات کا شکار

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا او ٹی ٹی پروگرام ریلیز سے قبل ہی قانونی مشکلات کا شکار ہوگیا کیونکہ ایک شہری نے پروگرام رکوانے کے لیے عدالت سے حکم امتناع حاصل کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت کا شو ’لاک اپ، بھڑاس جیل اتیار چاری‘ کھیل 27 فروری سے او ٹی ٹی پر ریلیز کیا جائے گا جبکہ اس سے قبل ایک سنوبر بیگ نامی دعویدار سامنے آگیا ہے، جس نے الزام عائد کیا ہے کہ شو کا آئیڈیا اُس کا تھا جسے چوری کیا گیا ہے۔

سنوبر بیگ نامی شہری نے اس شو کو رکوانے کے لیے عدالت سے حکم امتناع بھی حاصل کرلیا ہے جبکہ پروڈیوسر اس کو ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

سنوبر بیگ کا کہنا ہے کہ اس شو کا خیال کنگنا رناوت کا نہیں کیا بلکہ انہوں نے ہمارا سارا آئیڈیا چوری کیا جس پر ایکتا کپور نے اندھا اعتماد کر کے کام شروع کیا اور اجازت کے بغیر ہی ریکارڈنگ بھی مکمل کرلی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس شو کے خلاف عدالت میں گئے ہوئے ہیں، جہاں عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ بھی دیا ہے۔

اب تک آنے والی اطلاعات کے مطابق اس شو کا سیٹ جیل کی طرز پر بنایا گیا ہے جہاں اداکارہ کنگنا رناوت سلاخوں کے پیچھے بیٹھ کر اس کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گی۔

شو کے پہلے سیزن میں پونم پانڈے، منور فاروقی، نشا راول، بپیتا ، کرن میھرا، چتن بھاگا، شہناز گل، راکھی ساونت کے سابق شوہر رتیش سنگھ شامل ہیں۔ شو کے پروڈیوسر ایکتا کپور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button