تازہ ترینخبریںدنیا

مسلمانوں کے حلیے میں یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل

مقبوضہ بیت المقدسٜ انتہا پسند یہودیوں کے مسلمانوں جیسا حلیہ بنا کر مسلمانوں کے مقدس مقام مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند یہودی مسلمانوں جیسا حلیہ بنا کر مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے ہیں اور اپنی عبادت کرتے
ہیں۔
انتہا پسند یہودی تنظیم کے ایک کارندے کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد مقبوضہ  بیت المقدس کو فتح کرنا ہے جس پر ہمارا حق ہے۔ مسجد اقصیٰ جانے کے لئے ہم اپنے کپڑے، ٹوپی اور تمام دیگر شناختی علامات مسلمانوں جیسی کرتے ہیں۔
فلسطینیوں نے یہودیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہ مسلمانوں کے مقدس مقام پر عبادت کے حق کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ غیر مسلم مسجد اقصیٰ کمپلیکس کا دورہ کر سکتے ہیں لیکن وہاں عبادت نہیں کر سکتے۔
اسرائیل نے 1967سے مشرقی بیت المقدس پر قبضہ کر رکھا ہے۔ اسرائیلی فوجی اکثر غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں گھس کر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ اسرائیلی حکومت مسجد اقصیٰ میں نماز پر پابندی بھی عائد کرتی رہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button