تازہ ترینخبریںدنیا

فلپائنٜ مسلم قبائلی جھگڑے میں 9افراد ہلاک

منیلاٜ فلپائن میں دو مسلم قبائل کے درمیان ہونے والی خونی جھڑپ میں 9افراد ہلاک اور دس کے قریب شدید زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبے ماگوئینڈانو میں ایک مسلم قبیلے کے سردار کے قافلے پر حریف قبیلے کے مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں قبائلی سردار اپنے 8ساتھیوں سمیت موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اس علاقے میں تشدد کی ایک طویل تاریخ ہے جہاں 2009میں ہونے والے قتل عام میں 32صحافیوں سمیت 58افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اس علاقے کے دونوں بڑے قبائل مسلمان ہیں اور نسل در نسل ایک دوسرے پر حملوں میں ملوث ہیں۔ ان دونوں قبائل کے سربراہ کسی زمانے میں مورو اسلامک لبریشن فرنٹ کی عسکری بازو بنسامورو اسلامک آرمڈ فورسز کے کمانڈر تھے تاہم مارچ 2014میں حکومت کے ساتھ امن معاہدے کے نتیجے میں مسلح جدوجہد ختم کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button