تازہ ترینخبریںدنیا

عراق میں غیر ملکی اثرات سے آزاد حکومت قائم کی جانی چاہیے

عراق میں الیکشن میں کامیابی  حاصل کرنے والی صدر تحریک کے رہنما مقتدیٰ الصدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ غیر ملکی اثرات سے آزاد قومی اکثریتی حکومت کے حق میں ہیں۔

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ میں الا صدر نے اشارہ دیا ہے کہ عراق میں غیر ملکی اثرات سے آزاد حکومت قائم کی جانی چاہیے اور کہا کہ ” مشرقی یا مغربی نہیں بلکہ ہم قومی اکثریتی حکومت” کے قیام کے متمنی ہیں۔

شیعہ رہنما صدر  کی یہ ٹویٹ  نجف میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل کانی سے ملاقات کے بعد  باعثِ توجہ ہے۔

الاصدر۔ کانی  ملاقات کے حوالے سے کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

کہا جاتا ہے کہ الا صدر کی  مشرقی یا پھر مغربی   طرز کی حکومت کی اصطلاحات  کا مفہوم عراق میں حکومت کے سلسلہ قیام میں ایران اور امریکہ کے اثرات  سے تعلق رکھتا ہے۔

ایران سے فاصلے پر رہنے کے نظریے کا حامل شیعہ رہنما الصدر کا گروپ10 اکتوبر کو ہونے والے عام انتخابات میں 329 نشستوں کی حامل  عراقی اسمبلی میں 73 نشستیں لیتے ہوئے  اول نمبر پر رہا تھا۔

صدر نے اس سے پیشتر "قومی اکثریتی حکومت” قائم کرنے کے حق میں ہونے کا بیان جاری کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button