Uncategorized

ڈپریشن کا پتا لگا نے والی اسمارٹ واچ تیار

امریکہ میں سائنس دانوں نے ایک ایسی ذہین گھڑی ایجاد کرلی ہے جو پسینے میں شامل ’کورٹیسول‘ کی پیمائش کرتے ہوئے اعصابی تناؤ معلوم کرتی ہے۔
خاص طور پر ایسے افراد کےلیے یہ گھڑی بنائی گئی جنہیں ڈپریشن (اضمحلال) اور اینگژائٹی (تشویش) جیسے نفسیاتی مسائل کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے
اگر جسم میں کورٹیسول کی مقدار پرمسلسل نظر رکھی جائے تو اعصابی تناؤ کے ساتھ ساتھ ڈپریشن اور اینگژائٹی کے خطرات سے بھی باخبر رہا جاسکتا ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس (یو سی ایل اے) کے ماہرین کی ٹیم نے پروفیسر اینی اینڈریوز اور ایسوسی ایٹ پروفیسر سیم امامی نژاد کی قیادت میں یہ ذہین گھڑی (اسمارٹ واچ) تیار کی ہے۔
اس گھڑی کا پچھلا حصہ بہت معمولی مقدار میں بھی پسینہ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پسینہ جذب ہوتے ہی ایک خردبینی نظام (مائیکرو فلوئیڈک اسٹرکچر) میں پہنچایا جاتا ہے جہاں ڈی این اے کے مخصوص ٹکڑوں کی مدد سے پسینے میں کورٹیسول کی مقدار معلوم کی جاتی ہے۔
جسم میں معمول سے زیادہ کورٹیسول کا پتا چلتا ہی، یہ فوراً اپنے پہننے والے کو خبردار کردیتی ہے تاکہ وہ اعصابی تناؤ پر قابو پانے کےلیے ضروری اقدامات کرلے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button