سپورٹس

بھارت نے پاکستان کو8 وکٹوں سے ہرا دیا

کامن ویلتھ گیمز میں ٹی 20 میچ میں بھارت کی خواتین ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی۔
برمنگھم میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان کی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم 18 اوورز میں 99 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،
منیبہ علی نے 32، عالیہ ریاض 18 اور بسمہ معروف نے 17 رنز بنا ئے، بھارت کی سنیہہ رانا اور رادھا یادیو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ویمن ٹیم نے پاکستانی خواتین بولرز کی ایک نہ چلنے دی برق رفتاری کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے 12ویں اوور میں ہی 2 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی سمیٹ لی۔سمرتی مندھانا 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں، پاکستان کی عمیمہ سہیل اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک کھلاڑی پویلین روانہ کیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button