تازہ ترینخبریںدنیافن اور فنکار

سلمان خان سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنیوالے ایشین اداکار

 معروف بھارتی اداکار سلمان خان عرف سلو بھائی ایشیاء کے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار بن گئے۔

سلمان خان کی جلد ہی بھارت کے مشہور رئیلیٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 16 کے ساتھ بطور میزبان سکرین پر واپسی ہونے والی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے بگ باس سیزن  16 کی میزبانی کے فرائض انجام دینے کے لیے 8 سو کروڑ بھارتی روپے کا ناقابلِ یقین معاہدہ کیا ہے۔

سلمان خان نے اس شو کی پروڈکشن ٹیم سے شو کی میزانی کے لیے 10 ٹریلین بھارتی روپے کی ڈیمانڈ کی تھی، جس کے بعد بہت سے لوگ اس بارے میں غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہو گئے تھے کہ بگ باس کے اگلے سیزن کے میزبان سلمان خان ہی ہوں گے۔

کچھ بارگیننگ کے بعد سلمان خان کی بگ باس کے سیزن 16 کے لیے 8 سو کروڑ بھارتی روپے میں ڈیل ہو گئی۔

خیال رہے کہ سلمان خان نے اس بار ریئلیٹی ٹی وی شو کی میزبانی کے لیے پچھلے سیزن کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ فیس کی ڈیمانڈ کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق اداکار نے پچھلے کچھ سیزنز کی میزبانی کے لیے فیس  میں بہت زیادہ اضافہ نہیں کیا تھا، اُنہوں نے پچھلے سال بگ باس کے سیزن 15 کی میزبانی کے لیے ساڑھے 3 سو کروڑ بھارتی روپے وصول کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button