سپورٹس

گالا ٹیسٹ:بابر اعظم کی سینچری،پاکستان 218 رنز پر آوٹ

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 218 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
گال ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 24 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو اظہر علی اور بابر اعظم وکٹ پر موجود تھے۔
تاہم کھیل کے آغاز سے ہی سری لنکن اسپنرز نے پاکستانی بیٹرز کو دباؤ میں رکھا اور وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
دوسرے روز پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اظہر علی تھے جو 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان لیگ سائڈ پر وکٹوں سے باہر جاتی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔
گال ٹیسٹ: سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں پاکستان کے 24 پر دو کھلاڑی آؤٹ
پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والی سلمان علی آغا بھی صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور جے سوریا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 73 رنز پر پویلین لوٹ گئی تاہم بابر اعظم لنکن بولرز کے سامنے ڈٹے رہے۔
ایک موقع پر پاکستان کے 9 کھلاڑی 148 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے تاہم بابر اعظم نے نسیم شاہ کے ساتھ مل کر آخری وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت قائم کی اور پاکستان 218 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔ بابر اعظم 119 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نسیم شاہ نے 52 گیندوں پر 5 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا اپنی پہلی اننگز میں 222 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 جبکہ حسن علی اور یاسر شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button