Uncategorized

چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ ، اب پاکستان نہ آنے کا کوئی جواز نہیں ہے

چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے دروازےمکمل طور پر کھل گئے۔ اب کوئی بورڈ بہانہ نہیں بنا سکے گا ۔ مستقبل میں ٹرائی اینگولر اور چار ملکی سیریز کھیلنے کو ترجیح دینا چاہتے ہیں۔
رمیز راجا کہتے ہیں اب کوئی بھی ٹیم پاکستان میں نہ کھیلنے کا بہانہ نہیں بنا سکے گی۔ انگلینڈ اور نیوز ی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان چھوڑ کرگئیں جو کہ مشکل ترین لمحہ تھا ۔
انہوں نے کہا ہے کہ اب پاکستان نہ آنے کا کوئی جواز نہیں ہے،اب کوئی بھی کرکٹ بورڈ بہانہ نہیں بنا سکتا۔ چھوٹے چھوٹے مرحلوں کے بعد پاکستان اب اس جگہ پہنچ چکا ہے جہاں اب صرف کرکٹ ہی کرکٹ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ ہے کہ تین بورڈز کے سربراہ کرکٹرز ہے۔ سورو گنگولی میں اور مارٹن ، ہمیں کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی فورم پر پاکستان میں کم سے کم تین یا پانچ ٹیسٹ میچوں کی دو طرفہ سیریز کرانے کی کوش کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button