Uncategorized

کراچی کنگز آخری میچ میں بھی شکست سے دوچار،کوئٹہ کامیاب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن میں کراچی کنگز کو اپنے آخری میچ میں بھی شکست سے دوچار ہونا پڑا.
کراچی کنگز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 23 رنز سے ہرا دیا .
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز ہی بناسکی۔گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے نے 82 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
جیمز وینس نے 29 اور افتخار احمد نے 21 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔
کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم، میر حمزہ، عثمان شنواری اور لوئس گریگوری نے ایک ایک وکٹ لی۔
پی ایس ایل کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 143 رنز ہی بناسکی۔
اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 کامیابیاں حاصل کیں جبکہ کراچی نے صرف ایک ہی کامیابی سمیٹی۔

جواب دیں

Back to top button