تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

اندر کون ہے، باہر آجاؤ: ٹرمپ نے اڑتے جہاز میں واش روم کا دروازہ بجا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایئرفورس ون طیارے میں دوران پرواز میڈیا سے بات چیت کے دوران واش روم کا دروازہ اچانک کھل گیا۔

واش روم کا دروازہ اچانک کھلنے پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہیلو، لگتا ہے اندر کوئی ہے۔امریکی صدر نے پھر دروازہ کھٹکھٹا کے بولے کے آجاؤ باہر آجاؤ اور پھر مسکرادیے۔

اس دوران صدر ٹرمپ کے پیچھے کھڑی وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ واش روم کا دروازہ کھلنے پر ہکا بکا رہ گئیں۔
کیرولائن لیویٹ دروازے میں اندر جھانک کے دیکھا، مسکرائیں اور پھر دروازہ بند کرکے دوبارہ پیچھے کھڑی ہوکر مسکراتی رہیں۔

اس دوران جب پرواز ہچکولے کھانے لگی تو صدر ٹرمپ بات مختصر کرکے بولے کہ انہیں یہاں سے چلنا چاہیے، پھر بات کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button