Uncategorized

فاسٹ باولر نسیم شاہ گلوسٹرشائر کاؤنٹی کیلئے کھیلیں گے

فاسٹ باولر نسیم شاہ انگلش ٹوئنٹی 20 بلاسٹ ایونٹ میں گلوسٹرشائر کاؤنٹی کا حصہ بنیں گے۔ رواں برس شاہین آفریدی نے مڈل سیکس جبہ محمد رضوان نے سسیکس سے معاہدے کیے ہیں۔
نوجوان بولر نسیم شاہ انگلش کاؤنٹی کو چیمپئن شپ سیزن کے پہلے ہاف اور بلاسٹ کے گروپ مرحلے میں دستیاب ہوں گے، 18 سالہ نسیم اب تک 9 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
انھوں نے نومبر 2019 میں آسٹریلیا کیخلاف ڈیبیو کیا تھا، وہ 2022 میں گلوسٹرشائر کے 3 غیرملکی کرکٹرز میں شامل ہوگئے ہیں، جن کی تصدیق کائونٹی نے کردی ہے، اس میں دو پلیئرز تمام ایونٹس میں شریک ہوں گے۔
آسٹریلوی اوپنر مارکس ہیرس اور ظفرگوہر ضرورت کے مطابق کھیل میں شریک ہوں گے جبکہ نسیم شاہ کے جانے پر انھیں مکمل کنٹریکٹ مل پائے گا۔ نسیم کو جون میں ویسٹ انڈیز سے سیریز میں پاکستانی اسکواڈ میں طلب کیے جانے پر جلد جانے کی اجازت بھی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button