سپیشل رپورٹ

صدر ایران کیلئے پاکستانی وزیراعظم کا تاریخی جملہ

ایران کے صدر کا اسلام آباد پہنچنے پرپرتپاک استقبال کیا گیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کیلئے وہ تاریخی الفاظ استعمال کئے جو ابھی تک انہوں نے کسی کیلئے استعمال نہیں کئے تھے۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر کو جان برادر کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو پاکستانی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ایک اعلی سطحی سیاسی اور تجارتی وفد کے ھمراہ آج پیر کے روز پاکستان کے 3 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button