سپیشل رپورٹ

اسلام آباد کی ایک اہم سڑک کا نام” ایران” رکھ دیا گیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور پاکستان کے وزیر اعظم نے باہمی ملاقات کے بعد اسلام آباد کی ایک اہم سڑک کے نئے نام” ایران” کی رونمائی کی۔

صدر مملکت سید ابراہیم رئيسی اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے دو طرفہ ملاقات اور کئی معاہدوں پر دستخط کے بعد اسلام  آباد کی ایک اہم سڑک کے نئے نام ” خیابان ایران” کی رونمائی کی جو پاکستانی پارلیمنٹ کے سامنے سے شروع ہوتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری کی دعوت پر پیر کی صبح ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد   کے ساتھ اسلام  آباد پہنچے ہيں۔

 وہ اپنے دورہ اسلام آباد میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے خصوصی ملاقاتوں کے علاوہ اعلی سطحی مشترکہ نشستوں میں بھی شرکت کر رہے ہيں۔

 لاہور اور کراچی کے دورے بھی ان کے دورہ پاکستان کے پروگراموں میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button