سپیشل رپورٹ

بحیرہ احمر میں حوثیوں کے امریکی جہازوں پر حملے

بحیرہ احمر میں امریکی جہازوں پر یمن کے حوثیوں کی جانب سے حملے کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان حوثی گروپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بحیرہ اسود میں 2 امریکی ڈسٹرائر اور مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کے مطابق بحرہند میں کنٹینر شپ ایم ایس سی اورین پر بھی حملے کئے گئے ہیں۔

اس سے قبل یمن کے حوثی گروپ نے ہفتے کے روز امریکی فوج کے ایک اور MQ-9 ریپر ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

حوثی ملیشیا کے میڈیا ونگ کی جاری کردہ ویڈیو میں امریکی ڈرون کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا۔

ترجمان حوثی ملیشیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یمنی فضائی حدود میں محو پرواز امریکی ڈرون ایم کیو نائن کو مار گرایا گیا، فوٹیج میں تباہ شدہ ڈرون کا زمین پر بکھرا ملبہ بھی دکھایا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی فضائیہ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل بائرن مکگرے نے ہفتے کے روز ایسوسی ایٹڈ پریس سے گفتگو میں اعتراف کیا تھا کہ امریکی فضائیہ کا MQ-9 ڈرون یمن میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button